تازہ تر ین

ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گِرانے والے ایم ایم عالم کی 11ویں برسی

ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی گیارھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ایم ایم عالم کا انیس سو پینسٹھ کی جنگ کا ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے۔

پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور سنہ 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔

ایم ایم عالم کی بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔

قومی ہیرو علالت کے باعث 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔

ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی وفات کے بعد پاک فضائیہ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف بیس میانوالی کا نام پی اے ایف بیس ایم ایم عالم رکھا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv