تازہ تر ین

ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔

شیر افضل کو 18 مارچ کو ایف آئی اے سائبرکرائم میں طلب کیا گیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv