تازہ تر ین

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کیلئے وقت مل گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کے لیے آج ساڑھے 12 بجے کا وقت دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ مدعی کا انتظار کرلیتے ہیں، جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جی ٹھیک ہے۔

بعدازاں خاور مانیکا سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

خاور مانیکا نے استدعا کی کہ مجھے نوٹسز تاخیر سے موصول ہوئے ہیں، مجھے وکیل کرنا ہے، کچھ وقت دیا جائے۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ساڑھے 12 بجے تک وقت دے دیتے ہیں، آپ اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیں۔

بعدازاں عدالت نے خاور مانیکا کو وکیل نامزد کرنے کے لیے ساڑھے 12 بجے تک کا وقت دے دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv