تازہ تر ین

لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے عمران خان کی رہائی اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

لیگی سینیٹر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے کیونکہ وہ سیاسی قیدی ہیں اور عام معافی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم نہ رکھا جائے۔

مشاہد حسین سید نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم کے 38 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ہیں البتہ باقی 13 رہ گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv