تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم پاکستان کے ایک روزہ دورہ مظفرآباد کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کے لیے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv