سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ کی بندش سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کاروائی کے لیے خود کو بے نقاب کررہے ہیں۔
عدالت نے ایکس کی بحالی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے عدالتی احکامات وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاق اور پی ٹی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔
عدالت حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل وزارت داخلہ اور پی ٹی اے جواب دیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کی سروس بحال نہیں کی گئی ہے۔