تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دینی مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔

دستاویز کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں 181 غیر رجسٹرڈ ہیں، 283 دینی مدرسوں کا کسی بھی مدارس بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ صوبے میں دینی مدارس کی مجموعی تعداد 6 ہزار 482 مدارس ہیں جن میں سے 5 ہزار 362 مدرسوں کا وفاق المدارس العربیہ کےساتھ الحاق ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ صوبے کے مدارس میں 7 لاکھ 2 ہزار مقامی اور 6 ہزار 596 غیرملکی طلبہ زیرتعلیم ہیں، مدارس میں غیر ملکی اساتذہ کی تعداد 322 ہے جبکہ 32 ہزار 842 مقامی اساتذہ بھی مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv