تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے محمد اورنگزیب کو معاون خصوصی بنانے کی تیاری

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی فنانس ٹیم میں سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب کو معاون خصوصی بنانے کی تیاری ہوری ہے۔

بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد اورنگ زیب جو اس وقت ایچ بی ایل کے سی ای او ہیں، کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل حبیب بینک کے سی ای او کو وزیر خزانہ بنانے کی خبریں آئی تھیں۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو عہدے کا حلف اٹھایا اور اب انھیں کابینہ کا انتخاب کرنا ہے جس میں سب سے اہم فنانس ٹیم ہے، کیونکہ پاکستان کا موجودہ 3 ارب ڈالر، 9 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام اگلے ماہ ختم ہو رہا ہے۔

پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف کے ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔

اس لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے محمد اورنگزیب کو معاون خصوصی بنانے کی تیاری ہورہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv