تازہ تر ین

لاہور میں بچیوں کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، 3 بازیاب

 لاہور: اقبال ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 3 معصوم بچیوں کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن رضوانہ ملک نے پرس کانفرنس میں بتایا کہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو ورغلا کر اغواء کرکے بیچنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کیا۔اے ایس پی نے بتایا کہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں بچیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بذریعہ وائرلیس بچیوں کے متعلق رپورٹ دی گئی۔ اغواء ہونے والی بچیوں میں 17 سالہ مہک، 16 سالہ عیشاء اور 12 سالہ نشاء شامل ہیں۔خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وحدت روڈ نقشہ اسٹاپ پر ٹریس کیا گیا، ملزم محسن نے تینوں بچیوں کو نقشہ اسٹاپ گھر میں زبردستی بند کرکے رکھا تھا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے تفصیلات میں مزید بتایا کہ اغواء ہونے والی تینوں بچیاں بھیکھے وال موڑ کچی آبادی کی رہائشی ہیں، محسن نامی ملزم بچیوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر اقبال ٹاؤن رضا بلاک سے ورغلا کر لے گیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ غریب اور بے سہارا بچیوں کو اغواء کر کے دوردراز علاقوں میں لے جا کر پیسوں کے عوض فروخت کرتا تھا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن رضوانہ ملک نے کہا کہ ملزم ڈکیتی، چوری اغواء جیسے 49 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv