تازہ تر ین

کراچی میں 9مارچ سے سردی کی نئی لہر اثرانداز ہونے کا امکان

  کراچی: ملک میں 9 مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو کراچی سمیت دیہی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ایک نیا مغربی سلسلہ بھی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا لیکن داخل ہونے والا سسٹم صرف بلوچستان پر ہواؤں اور بارش کی شکل میں اثرات دے سکتا ہے۔

دوسری جانب، کراچی میں کوئٹہ سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار پھر بڑھ گئی اور اس وقت شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر وقت چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے جبکہ تندوتیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

موجودہ سردی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv