تازہ تر ین

چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv