تازہ تر ین

دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اور زہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی

سڈنی: ہرکولیس نامی دنیا کی سب سے بڑی اور زہریلی ترین فنل ویب اسپائیڈر کو آسٹریلیا کے ریپٹائل پارک کے انسدادِ زہر پروگرام میں استعمال کے لیے عطیہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3.11 انچ لمبی مکڑی آسٹریلیا کے ایک شہری نے ہی عطیہ کی ہے۔ اس مکڑی کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ 15 منٹ میں انسان کی جان لے سکتا ہے۔

ریپٹائل پارک جو اپنی تحقیقات کیلئے مکڑیوں کے عطیات پر انحصار کرتا ہے، آسٹریلیا کا واحد ادارہ ہے جو اس مخصوص مکڑی کے زہر کو نکال کر اس سے زہر کش ادویات بناتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ زہر ایک سال میں 300 جانیں بچا سکتا ہے۔
ادارے کی ایک عہدیدار ایما ٹینی نے کہا کہ ہمارے مجموعے میں اس سائز کے نر فنل ویب اسپائیڈر سے زہر کی پیداوار بہت زیادہ ہوگی ، جو پارک کے انسداد زہر پروگرام کے لیے ناقابل یقین حد تک قیمتی ثابت ہو سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv