تازہ تر ین

کورونا وائرس کےنئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ، صوبائی محکمہ صحت کا اہم فیصلہ

کورونا وائرس کےنئے ویرینٹ کے پاکستان میں پھیلنے کے خدشے کے تحت پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونے پر صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اب یہ نیا کورونا ویرینٹ امریکا، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں وارد ہوچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے۔ یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv