تازہ تر ین

ودہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس چوری روکنے، ڈاکیومنٹیشن کو فروغ دینے، ایجنٹس کی جانب سے کٹوتی کردہ ودہولڈنگ ٹیکس اپنے پاس رکھنے کے بجائے براہ راست خزانے میں جمع کرنے کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم (SPR ) تیار کرلیا، اسسے ایجنٹس کی جانب سے رقم کٹوتی کے بجائے براہ راست خزانے میں جمع ہو گی۔

سسٹم کے نفاذ کیلیے ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کی آرا کیلیے جاری کردیا ہے، ان سے اعتراضات اور آرا کیلیے سات دن کا وقت مقررر کیا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد انکم ٹیکس ترمیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس ریونیو اور ٹکس نیٹ بڑھانا ہے، پہلے ود ہولڈنگ ایجنٹس سپلائرز سے ود ہولڈ کیا جانے والا ٹیکس اپنے پاس رکھتے تھے، اس سسٹم سے رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv