تازہ تر ین

پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا ایوارڈ جیت لیا

 دبئی: پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں پانی کے تحفظ سے متعلق منصوبہ پیش کرکے ایک لاکھ ڈالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق زید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کی دوڑ میں جنوبی ایشیا ریجن سے بھارت اور بنگلادیش کے اسکول بھی شامل تھے جن میں سے پاکستانی اسکول کورٹ کو جنوبی ایشیا کا بہترین گلوبل اسکول اور فاتح قرار دیا گیا۔

ایوارڈ کیلئے چھ کیٹیگریز میں دنیا بھر سے گیارہ فاتحین کا انتخاب ستمبر میں جیوری کے ایک پینل نے کیا تھا۔

آزاد کشمیر میں واقع کورٹ اسکول اینڈ کالج کی طالبات سمعیہ اور کنزیٰ نے دبئی ایکسپو سٹی میں تقریب کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔

دریں اثنا پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایوارڈ وصول کرنے والی طالبات کنزیٰ اور سمعیہ سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ دونوں نے پاکستان، اپنے والدین اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جب فاتح کیلئے پاکستان کے نام اعلان ہوا تو میرا بس نہیں چل رہا تھا کہ سربراہان مملکت کی صف سے اٹھ کر زور سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاؤں۔ پاکستان کا اصل مستقبل یہی نوجوان ہیں جنہوں نے ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے والی طالبات سمیہ اور کنزیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ پانی کے تحفظ پر ہے کیونکہ 2025 میں پاکستان میں پینے کا صاف پانی ختم ہو جائے گا۔ ہم اپنے اسکول میں پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور سینسر نل لگانا چاہتے ہیں تاکہ پانی کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اہم آرگینک فارمنگ کے ذریعے اپنے اسکول میں کچن گارڈن بھی بنانا چاہتے ہیں تاکہ بچوں کو نامیاتی طور پر اگائی جانے والی خوراک سے غذائیت حاصل ہو سکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسکول میں بچے صاف پانی کو محفوظ کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

کورٹ اسکول اینڈ کالج 2016 میں اُن بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا جو 2005 کے تباہ کن زلزلے میں یتیم ہو گئے تھے۔ یہاں 500 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یہ اسکول کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کے زیر انتظام ہے۔

ٹرسٹ نے اس اکتوبر میں صوابی میں ایک اور اسکول بھی کھولا ہے جس میں 450 بچے رہ سکتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے KORT یتیم بچوں کو تعلیم، بورڈنگ کی سہولیات، خوراک، کپڑے اور طبی دیکھ بھال کے ساتھ مدد فراہم کر رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv