تازہ تر ین

ورلڈکپ، سری لنکن بیٹرز نے پاکستانی بالنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیے شاہین شاہ آفریدی انجری کاشکار

آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 44 اوورز میں 309 رنز بنالیے۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، کوشل پریرا صفر پر پویلین لوٹے، دوسری وکٹ کی شراکت میں پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے 102 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم نسانکا 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس نے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میچ کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، سری لنکا کسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھیکشنا جبکہ پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv