نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے قومی دن پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے آئرن برادر کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کی دنیا میں چین امن و استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کا انجن بھی ہے۔
اپنے بیان میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد۔
وزیرِ اطلاعات کی چین کے قومی دن پر مبارکباد
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید سنگِ میل عبور کریں گے۔
مرتضیٰ سولنگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوش گوار ہوں گے۔