تازہ تر ین

ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: روسی صدر پیوٹن

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سابق امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے موجودہ امریکی انتظامیہ پر ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں صدر جوبائیڈن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی مہم چلانے پر سیاسی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پیوٹن نے روس کے مشرق بعید میں واقع ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کے ظلم و ستم کے حوالے سے یہ ہمارے لیے اور موجودہ ماحول میں اچھا ہے، کیونکہ یہ امریکی نظام کی خرابی کی عکاسی کرتا ہے۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کہ وہ روس کے بارے میں امریکی خارجہ پالیسی کے مؤقف میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے، انہیں اس سے کوئی سرو کار نہیں کہ آئندہ سال امریکا میں کون صدر منتخب ہوتا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ امریکی شہریوں میں روس مخالف جذبات کو ہوا دے رہا ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ حکام امریکی معاشرے کو روس مخالف جذبے سے چلا رہے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv