تازہ تر ین

بجٹ کی منظوری سے قبل آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بجٹ کی منظوری سے پہلے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ سے مزید ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اخراجات میں کٹوتی، ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی سکیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ میں سالانہ ایک لاکھ ڈالر لانے والے سے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی سکیم دی گئی تھی جس میں آئی ایم ایف ترامیم کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کے بجائے کابینہ کو دیا جائے، آئی ایم ایف نے بجلی کی سبسڈی کو بھی مزید محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv