تازہ تر ین

وزیراعظم نے پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 100فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پرائیویٹ سیکرٹریز کیلئے 100فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکرٹریز پر اطلاق نہیں ہوگا۔
وزارت خزانہ کی سمری پروزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر میں تعینات گریڈ17اور اوپر کے پرائیویٹ سیکرٹریز اور سینئر پرائیوٹ سیکرٹریز کیلئے ان کی بنیادی تنخواہ پر 100فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس الاؤنس کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہوگا اور یہ الاؤنس پرائیویٹ سیکرٹریز اور سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز کی 30جون2022کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv