تازہ تر ین

بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کیساتھ مشاورت شروع

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ سٹریٹیجی پیپر کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اور بجٹ بارے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت شروع کردی۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورت کا عمل آئندہ ہفے بھی جاری رہے گا، بجٹ سٹریٹیجی پیپر آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔
آئندہ مالی سال کے وفا قی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3.5 فصد،مہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف8879 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال کے دوران حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بنا کر گروتھ کا ٹارگٹ طے ہوگا، دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv