تازہ تر ین

کوئٹہ کے بزرگ شہری نے پہاڑ کاٹ کر جاگنگ ٹریک بنا دیا

کوئٹہ : (ویب ڈیسک)کوئٹہ میں ہمت اور جذبے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری علی یاور نے پہاڑ کو کاٹ کر جاگنگ کے شوقین افراد کیلئے جاگنگ ٹریک بنادیا۔
کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے رہائشی، جھریوں سے بھرے چہرے پر سفید داڑھی، ہاتھوں پر چوٹوں کے نشان والے بزرگ شہری علی یاور نے اپنے علاقے میں ایک پہاڑ میں جاگنگ ٹریک بنانے کا بیڑا اٹھایا، دن میں کئی کئی گھنٹے کام کر کے بالاخرساڑھے تین سال کےعرصہ میں تین کلو میٹر سے زائد ٹریک بنالیا۔
ماضی میں کان کنی کے پیشہ سے وابستہ علی یاور کا کہنا ہے کہ سا ڑھے تین سال کے دوران کئی بار کام کے دوران اس کے ہاتھوں سے خون نکلا اور چھالے بھی پڑے لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا کام جاری رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ ادھر واک کیلئے آتے تھے لیکن راستہ نہیں تھا، میں لوگوں کو دیکھتا تھا تو بہت تکلیف ہوتی تھی، پھر میں نے سوچا کہ راستہ بناؤں لوگ دعائیں دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے نیچے کا راستہ بنایا، اس کی تکمیل کے بعد پہاڑوں کے دامن میں کام شروع کیا اور وہاں بھی تین کلو میٹر یا اس سے تھوڑا زیادہ راستہ بنالیا۔
بزرگ شہری علی یاور کا کہنا تھا کہ مشکلات تو بہت تھیں، بعض اوقات میں پتھر کو چھوڑ دیتا تھا کیونکہ میرے ہاتھوں سے خون بہہ رہا ہوتا تھا، روتا تھا اور اللہ سے دعا کرتا تھا کہ وہ مجھے توفیق دے کہ میں راستہ بنا سکوں۔
کوئٹہ کا یہ باہمت اور بلند حوصلہ شہری علی یاور پیراں سالی کی وجہ سے بے روزگار ہے تاہم اس کا جذبہ دیکھ کر لگتا یہی ہے کہ اس کی جوانی لوٹ آئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv