تازہ تر ین

آخری ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

کراچی : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔
کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آخری ون ڈے کے لیے پاکستان کی جانب سے شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم ، وِل ینگ ، ٹام بلنڈل ، ہینری نکلز ،کول مکونچی، مارک چیپمین ، ایڈم ملنے ، ہینری شپلے ، ایش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل ہیں۔
گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی، بصورتِ دیگر پاکستان پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv