تازہ تر ین

L’Oréal Pakistan نے کمیونٹی اور کیئر پرتوجہ مرکوز رکھتے ہوئے 14 ویں سالگرہ منائی

کراچی : (پریس ریلیز)L’Oréal Pakistan نے یادگاری تقریبات کے ساتھ اپنی 14ویں سالگرہ معذور بچوں کی دیکھ بھال، بحالی اور تحفظ فراہم کرنے والی ایک تنظیم دارالسکون کراچی، اسلام آباد میں یتیموں اور پسماندہ بچوں کو روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے وقف خیراتی تنظیم فریدہ بشیر گھرانہ ٹرسٹ؛، اور لاہور میں یتیم اور پسماندہ بچوں کی دیکھ بھال، پناہ اور مدد فراہم کرنے والی ایک خیراتی تنظیم ایس او ایس چلڈرن ولیج میں منائی۔سالگرہ کی یادگار معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے اور جن کمیونٹیز میں وہ کام کرتے ہیں ان میں سماجی ذمہ داری کی اہمیت کو ابھارنے کے لیے L’Oréal کے اٹل عزم کے مطابق کمیونٹی، مہربانی اور ریٹرن کے جذبے پر مبنی تھی۔سالگرہ کی تقریب کمیونٹی میں ہونے والی سرگرمیوں پر مرکوز تھی جہاں L’Oréal Pakistan کے ملازمین نے قیادت، انتظامی اور ٹیم کی سطح پر اپنے وقت اور وسائل کو رضاکارانہ طور پر دارالسکون، فریدہ بشیر گھرانہ – ایس او ایس ٹرسٹ اور چلڈرن ولیج کے رہائشیوں کے ساتھ باہمی سرگرمیوں میں گذارا۔L’Oréal Pakistan کے منیجنگ ڈائریکٹر قوی نصیر نے کہا کہ ہمیں کمیونٹی کو کچھ لوٹانے کے جذبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان میں اپنی 14 ویں سالگرہ منانے کا اعزاز حاصل ہے۔L’Oréal Pakistan
اپنے متنوع پائیداری کے اقدامات کے ذریعے معاشرے میں ایک مثبت اثر پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،جو پراجیکٹ ہم نے ابتدا ء سے شروع کیے ہیں وہ افراد کو بااختیار بنانے اور کمیونٹی میں فرق پیدا کرنے کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہیں۔
درحقیقت،L’Oréal Pakistan کی سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی کی مصروفیت کی ایک طویل تاریخ ہے۔گزشتہ 14 سالوں میں، برانڈ مختلف اقدامات کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے، اور افراد کو ہنر اور مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔
L’Oréal Pakistan نے حال ہی میں جو کچھ قابل ذکر اقدامات کیے ہیں یا جن کی حمایت کی ہے، ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔
L’Oréal Fund for Women x CIRCLE Digital Literacy Program
سرکل کے تعاون سے 2022 میں شروع کیا گیا، جو خواتین کی قیادت میں غیر منافع بخش ٹیک اسٹارٹ اپ ہے۔اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 5000 سے زیادہ خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں کے ساتھ تربیت دی گئی جو انہیں مالی طور پر خود مختار اور فعال شہری بننے میں مدد دے سکتی ہیں۔
L’Oréal Professionnel Institute of Pakistan [LPIP]
اس سال کی ابتدا میں شروع کیا گیا، اس انسٹی ٹیوٹ کا مقصد پاکستان میں ہیئر اسٹائلسٹ کے خواہشمندوں کی صلاحیتوں کوفروغ دینا اور انہیں سستی، تصدیق شدہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے جو ان کے خوابوں کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کیلئے امداد:
L’Oréal Group نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں، ہسپتالوں جیسے کمیونٹی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد کے لئے قوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کوایک ملین یوروکا عطیہ دیااور پناہ گاہیں فراہم کیں۔
سڑکوں کے خلاف ہونے والی ہراسگی کے خلاف ثابت قدمی:
اس پرجوش پروگرام کے تحت 2021 تک 1 ملین لوگوں کو ہولابیک کے 5D طریقہ کار کے ساتھ تربیت دی گئی، جس میں سڑکوں پر ہراساں کرنے سے نمٹنے کے لیے اپنے دفاع کی تکنیکوں اور دیگر اہم حکمت عملیوں پر توجہ دی گئی۔یہ پروگرام 2022 میں پاکستان میں بیداری کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا
یکجہتی کا منصوبہ:
L’Oréal Pakistan نے اپنے سیلون پارٹنرز کے ساتھ یکجہتی کا منصوبہ بھی ترتیب دیا جس کے تحت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ضروری ریٹیل شراکت داروں میں کوویڈ۔ 19 کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے ہزاروں ہینڈ سینیٹائزنگ جیل اور ہاتھ دھونے والا سامان تقسیم کیا کیا۔
L’Oréalملازمین رضا کارانہ پروگرام:
اس پروگرام کے تحت پاکستان کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انہیں اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنا وقت اور مہارت مختلف سماجی مقاصد کے لیے رضاکارانہ طور پر دیں جن کے بارے میں وہ پرجوش ہیں۔ملازمین نے جن سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے ان میں خیراتی عشائیے، صفائی مہم، اور رہنمائی کے سیشن شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv