تازہ تر ین

محمد شہزاد نے انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں ایشین ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کے بزرگ ایتھلیٹ اور بیڈمنٹن چیمپئن ماحور شہزاد کے والد محمد شہزاد نے ہانگ کانگ انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2023 میں ایشین ریکارڈ قائم کر دیا۔
محمد شہزاد نے ایونٹ میں تین طلائی تمغے جیتے اور 500 میٹر کی دوڑ میں 1 منٹ 32 سیکنڈ کا وقت لگا کر ایج گروپ میں ایک نیا ایشین ریکارڈ اپنے نام کیا، اس دوران انہوں نے 2000 میٹر کی دوڑ 7 منٹ اور 12 سیکنڈز میں مکمل کی۔
فروری میں ماحور کے والد نے پرتگال میں منعقدہ انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل بھی جیتے تھے۔
یاد رہے کہ محمد شہزاد کی بیٹی ماحور شہزاد پہلی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv