تازہ تر ین

انگلش پریمیئرلیگ : نیو کیسل یونائیٹڈ اور بورن ماؤتھ نے اپنے میچز جیت لئے

لندن : (ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں نیوکیسل یونائیٹڈ ، بورن ماؤتھ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پور اورمانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔
گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایورٹن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، کالم ولسن نے دو جبکہ جوئلٹن اور جیکب مرفی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم نیوکیسل یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
ایورٹن کی ٹیم کی طرف سے واحد گول ڈوائٹ میک نیل نے میچ کے 80 ویں منٹ میں سکور کیا۔
سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ساؤتھمپٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
بورن ماؤتھ کے مارکس ٹورنیئر نے 50 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ساؤتھمپٹن کے خلاف برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اسی طرح ٹوٹنہم ہاٹ پور اورمانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں نبرد آزما تھیں اور یہ میچ سخت مقابلے کے بعد 2-2کی برابری پر ختم ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv