تازہ تر ین

تھائی خاتون نے 3 برسوں میں 12 دوستوں کو زہر دیکر قتل کر ڈالا

بینکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو 12 افراد کے قتل کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بینکاک پولیس کے مطابق خاتون کو 25 اپریل کو اس کی ایک دوست کی موت کی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا، مقتولہ کے خاندان نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ وہ ملزمہ کے ساتھ ایک تفریحی دورے پر جانے کے بعد ہلاک ہوئی تھی۔
تحقیقات کرنے کے بعد پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس خاتون نے سابق بوائے فرینڈ سمیت مجموعی طور پر 12 افراد کو سائنائیڈ زہر کے ذریعے قتل کیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون نے مالی وجوہات کے باعث یہ سب قتل کیے، دوسری جانب ملزمہ نے تمام الزامات کی تردید کی ہے تاہم حکام نے اسے ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاندان کی شکایت کے بعد پوسٹمارٹم کے دوران لاش سے سائنائیڈ کے آثار دریافت ہوئے اور پھر تحقیقات کا آغاز ہوا، تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون نے اسی طرح دیگر 11 افراد کو بھی قتل کیا، تاہم ان کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
تاہم یہ ضرور بتایا گیا کہ یہ سلسلہ 2020 میں شروع ہوا تھا، خاتون کا سابق بوائے فرینڈ اور 2 خاتون پولیس اہلکار بھی قتل ہوئے،ملزمہ قتل ہونے والے تمام افراد کو جانتی تھی اور پیسوں کے لیے ممکنہ طور پر اس نے سب کو قتل کیا۔
پولیس افسران نے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی جانب سے بھی زیورات اور نقدی کے غائب ہونے کو رپورٹ کیا گیا ہے، مگر انہیں اس وقت قتل کا شبہ نہیں ہوا تھا، ملزمہ کے خلاف شواہد کو حصول ایک چیلنج ثابت ہوگا کیونکہ کئی لاشوں کو جلا دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv