تازہ تر ین

پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ وِل ینگ 86، ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv