تازہ تر ین

عدالت وزیراعظم کو کیسے حکم دے سکتی؟کہ پارلیمان کو بھول کراقلیتی فیصلہ مانیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالت وزیراعظم کو کیسے حکم دے سکتی؟کہ پارلیمان کو بھول کراقلیتی فیصلہ مانیں، اگر پارلیمان کا حکم نظرانداز کیا تو ہم بھی فیصلہ نہیں مانیں گے،سپریم کورٹ صرف آئین کی تشریح کرسکتی ترمیم کا اختیار نہیں، پارلیمان کی توہین اورججز کے فیصلے کو استحقاق کمیٹی میں اٹھانا چاہیئے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے اسپیکر نے استعفے منظور بھی کئے ، بڑا کنفیوژن ہے کہ کبھی کہتے استعفے دو ،کبھی کہتے استعفے واپس لو، آئین کا شق 90روز میں الیکشن کا کہتا ہے لیکن جب استعفے منظور کئے گئے تو پھر 60روز میں ان سیٹ پر بھی الیکشن ہونے تھے، لیکن عدالت نے فیصلہ سنایا اور اسٹے دے دیا، جس سے 90روز سے بھی آگے چلے گئے۔
بلدیاتی الیکشن بھی آئین کے مطابق ہوتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب میں الیکشن نہیں کرائے گئے۔ کچھ ہفتوں سے ہمارے ملک میں تماشا ہورہا ہے اور آئینی بحران کو پیدا کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اقلیتی فیصلے کو اکثریتی کہہ کر مسلط کرنا چاہتی ہے، عدالتی فیصلے میں بھی الیکشن 90سے زیادہ وقت کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرسکتی ہے آئین تبدیل نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار نہیں۔
عدالت کیسے وزیراعظم کو حکم دے سکتی ہے کہ منی بل کے معاملے پر ایوان میں نہ جائیں، اگر عدالت پارلیمان کا حکم نظرانداز کرے تو ہم وہ فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔پارلیمان کی توہین کی جارہی ہے، عدلیہ کے حکم سے پارلیمان کی توہین ہوئی ہے، ججز کے فیصلے کو استحقاق کمیٹی میں اٹھانا چاہیئے۔اگرعدلیہ کو آئین سے متعلق کوئی غلط فہمی ہے تو پیپلزپارٹی سمجھانے کیلئے قانونی کمیٹی بھیج سکتی ہے، ہم نے آئین کو وفاق کو جوڑنے کیلئے بنایا، آئین بنایا تاکہ پارلیمان سمیت تمام اداروں کی عزت کا خیال رکھا جائے۔
مدر آف انسٹی ٹیوشن کا توہین کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے میں لکھا گیا جس کو دیکھ کر تشویش ہوئی کہ اس میں وزیراعظم کو حکم دیا گیا پارلیمان کو بھول جائیں ، منی بل کو بھول جائیں، صرف تین رکنی بنچ کا فیصلہ مان لیں؟ کیسے مان لیں۔ہم نے پاکستان کی تاریخ میں آج تک آئین کی خلاف ورزی نہیں کی، ماضی میں کسی آمر کے حکم پر بھی آئین کو نہیں توڑا۔ آج بھی اگر اعلیٰ عدلیہ کہتا کہ پارلیمان کے حکم کو نظر انداز کیا جائے تو آج بھی نہیں ماننے کو تیار نہیں۔ ہم پارلیمنٹ کے حکم کے پابند ہیں کسی اور ادارے کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv