تازہ تر ین

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی 22 دسمبر 2022ء کو تشکیل دی گئی تھی، مینجمنٹ کمیٹی کو آئین 2014ء کی بحالی کیلئے 120 دن دیے گئے تھے، مقررہ مدت مکمل ہونے پر اب دو ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل سے 21 جون تک توسیع کی گئی ہے جس کا مقصد نامکمل امور کی تکمیل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv