تازہ تر ین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کریں گے ۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے ، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ بھارت کے شہر گووا جائیں گے ۔
ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر وہ دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو سال 2016 کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے وزیرخارجہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج دہلی میں ایس سی او ممالک کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے دہلی اجلاس میں ورچوئل شرکت کی ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی، وزیر مملکت نے چین، پاکستان، ایران، روس کے افغانستان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سوڈان میں ہونے والی پیش رفت قریب سے دیکھ رہے ہیں، سوڈان میں کم وبیش 1500 پاکستانی ہیں، سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv