تازہ تر ین

انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری، تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر تائیکوانڈو کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رکھا ہے۔
پاکستان رواں برس مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے گا جس کی تیاری کے سلسلہ میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔
اس میں50 کھلاڑی حصہ لے رہےہیں جن میں 35 مرد اور 15 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ غیر ملکی کوچز سمیت پاکستانی مرد اور خواتین کوچ تربیت دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی کیمپ میں بھرپور محنت کر رہےہیں۔
غیر ملکی کوچز میں یوسف کریمی، ماسٹر سیونگوا چوئی، محمد آصف ، سید صداقت حسین، محمد حنیف اور ناجیہ رسول شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv