تازہ تر ین

شاہد آفریدی، شعیب اختر کو دیکھ کر سوچتا تھا ان کی طرح بننا ہے، زمان خان

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ جب سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو دیکھتا تھا تو سوچتا تھا کہ ان کی طرح بننا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر زمان خان نے کہا کہ سینئر کھلاڑی ساتھ ہوں تو اعتماد بڑھتا ہے، شارجہ میں پچز نئی تھیں جن پر بیٹرز اچھا نہیں کھیل سکے، افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن باؤلر لیستھ ملنگا کو دیکھنا ڈیتھ اوورز میں کام آیا، آخری اوورز کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں میرے آخری اوورز اچھے ہوئے۔
زمان خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں بہت سپورٹ ملی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سے بہت سیکھا ہے، لاہور قلندرز کے ساتھ جتنی محنت کی اس کا بتا نہیں سکتا، عمر گل لیجنڈ ہیں ان سے بہت سیکھ رہا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv