تازہ تر ین

عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: بیلجیئم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر چارلس جوزف ایم ڈیلوگن نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور عالمی امن و استحکام کیلئے اس کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
“پاک بیلجیئم تعلقات: ماضی، حال اور مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان مشترکہ مفادات، جمہوریت اور اعتماد کی اقدار پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، ہمارے دوطرفہ سفارتی تعلقات 1948 میں پاکستان کی آزادی کے فوراً بعد قائم ہوئے تھے۔
سفیر چارلس جوزف ایم ڈیلوگن نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل مصنوعات، مشینری، طبی آلات، آئرن، سٹیل اور کیمیکل کے شعبوں میں مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات ہیں، انہوں نے تعلیمی وظائف کی دو اقسام پر روشنی بھی ڈالی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv