تازہ تر ین

3 ججز الیکشن کا فیصلہ کریں گے تو انتشار رہے گا: رانا تنویر حسین

شرقپور شریف: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میں نے اسمبلی فلور پر عمران خان کے متعلق حقائق بیان کئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 3 مخصوص جج ہیں جو سیاسی فیصلے کرتے ہیں، الیکشن کا فیصلہ فل کورٹ کو کرنا چاہیے جس کو ساری قوم تسلیم کرے، اگر 3 جج فیصلہ کریں گے تو انتشار رہے گا، ہم تین ججز کے بینچ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، صدر علوی عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا پارلیمنٹ نے جو بل پاس کیا ہے صدر اگر دستخط نہیں کرے گا تو 20 دن بعد قانون بن جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں کی سوچ ہے کہ جنرل الیکشن ایک وقت میں ہونے چاہئیں، وزیر اعظم کے مفت آٹا فراہم کرنے کے فیصلے سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں، عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv