تازہ تر ین

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات: (ویب ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلو میٹر رہی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
گزشتہ ماہ 9 تاریخ کو بھی سوات مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر سکیل شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 124 کلو میٹر تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 21 تاریخ کو پاکستان کے 3 صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv