تازہ تر ین

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں نہ ہی تجارت کرتے ہیں: وزارت تجارت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سے مصنوعات اسرائیل بھیجنے کی خبروں پر وزارت خارجہ کے بعد وزارت تجارت کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ترجمان وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبر ہے کہ پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی پہلی برآمدی کھیپ اسرائیل پہنچی، پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان اسے خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، اسرائیل کے ساتھ تجارت کرتے ہیں اور نہ ہی بینکنگ تعلقات ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو کوئی کھیپ برآمد نہیں کی گئی، اگر کسی تیسرے ملک کے ذریعے پاکستانی سامان یا اجناس برآمد ہوئی ہے تو اسے اسرائیل کو پاکستانی برآمدات نہیں کہا جا سکتا۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ نہ تو کوئی کھیپ براہ راست اسرائیل کو برآمد کی گئی اور نہ ہی کسی پاکستانی بینک میں ادائیگی موصول ہوئی، اس لیے پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا جاتا ہے، حکومت نے واضح کر دیا کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی تجارت نہیں ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv