تازہ تر ین

پریمیئر اور انگلش فٹبال لیگ میں مسلمان فٹبالرز کو افطار کیلئے وقت دینے کی تجویز

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی دو بڑی فٹبال لیگز میں شریک مسلمان فٹبالرز کو دوران میچ افطار کرنے کا موقع فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
دنیا بھر رمضان کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مقدس مہینے میں دنیا بھر سے تقریباً ایک ارب سے زائد مسلمان رمضان المبارک کے روزےرکھتے ہیں جن میں دیگر کھلاڑیوں کی طرح مسلم فٹبالرز بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریفریز باڈی کی جانب سے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ کے عہدیداران کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ لیگ انتظامیہ روزے دار فٹبالرز کو افطار کے لیے کھیل سے وقفہ دے، اس دوران فٹبالر کو پانی، انرجی فوڈ اور سپلیمینٹ لینے کی اجازت دی جائے۔
ریفریز باڈی کی جانب سے دی گئی تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ میچ سے پہلے روزے دار فٹبالر کی شناخت کریں اور بعد ازاں ان کی افطار کے لیے کوئی ایک وقت مقرر کریں۔
واضح رہے کہ لیور پول کے محمد صلاح، چیلسی کے این گولو کینٹے اور مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز ایسے فٹبالر ہیں جو ماہ رمضان میں میچ کے دوران بھی روزے رکھتے ہں۔
خیال رہے کہ 2021 میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں بھی ٹیم کی درخواست پر کھلاڑیوں کو مغرب کے بعد افطار کیلئے آدھے گھنٹے کا وقفہ دیا جاچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv