تازہ تر ین

مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ، بھارتی بلے باز سوریا کمار نے منفی اعزاز اپنے نام کرلیا

چنئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے جارح مزاج بلےباز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی اعزاز حاصل اپنے نام کرلیا۔
سوریا کمار یادیو لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین صفر سکور کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن گئے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ صفر کا عالمی ریکارڈ 4 ہے۔
چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووز میں 269 رنز بنائے، جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت کی بدولت 248 رنز تک محدود رہی۔
ویرات کوہلی کی نصف سنچری رائیگاں گئی جبکہ ایڈم زمپا کی 4 وکٹوں کی بدولت کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
دوسری جانب سیریز میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv