تازہ تر ین

پی ٹی آئی سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہوگی۔
ایوان میں ملک میں دہشتگردی کی وجہ سے امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی، خارجہ پالیسی ،معاشی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv