تازہ تر ین

مائیکرو سافٹ کا اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن اب تمام افراد کیلئے دستیاب

لاہور: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کی جانب سے فروری 2023 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی بنگ سرچ انجن کو محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
اب مائیکرو سافٹ کے چیٹ جی پی ٹی سے لیس اس نئے سرچ انجن کو تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس تبدیلی کی تصدیق تو نہیں کی گئی مگر ونڈوز سینٹرل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بنگ سرچ انجن پر مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوکر اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کرنا ممکن ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ اعلان کمپنی کے 16 مارچ کو ہونے والے ایک ایونٹ میں متوقع ہے۔
اس سے قبل 15 مارچ کو مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی تھی کہ نئے بنگ سرچ انجن میں جی پی ٹی 4 انجن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے اس نئے ورژن کو متعارف کرانے کا اعلان 14 مارچ کو کیا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ورژن تحریر کے ساتھ ساتھ تصویری کمانڈ پر بھی تفصیلات فراہم کر سکتا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی 4 تک رسائی ماہانہ فیس کے عوض فراہم کی جارہی ہے مگر بنگ سرچ انجن میں اسے مفت استعمال کیا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv