تازہ تر ین

وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت کابینہ اجلاس لاہور میں ہوگا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش کئے جانے کا امکان ہے، نیشنل کلین ائیر پالیسی بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن سے متعلق بھی غور ہوگا، وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ریلی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر رپورٹ پیش کی جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ زخمی پولیس اہلکاروں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv