تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ریاست کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب 6 اہم دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv