تازہ تر ین

پی ٹی آئی کی ریلی: پولیس نے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے دوران پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے، واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کے اس اقدام پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 77 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، رانا ثناء لاشیں اور خون چاہتا ہے، یہ خون کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری آج کی ریلی میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہو گی، کیسے ہو سکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv