تازہ تر ین

سیالکوٹ: علاقہ اقبال ٹاؤن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی جس میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
مقتول محمود بٹ اور اس کی زوجہ صائمہ بازار سے سودا سلف لے کر گھر پہنچے تو انہیں قتل کر دیا، واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، مقتولین کی بیٹی فائرنگ کی آواز سن کر کمرے میں پہنچی تو دونوں کی نعشیں ڈارئنگ روم میں پڑی تھیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv