تازہ تر ین

ملکی استحکام کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھوں گا: کامران ٹیسوری

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مل کر ہی صوبہ سندھ کو ترقی دلوا سکتے ہیں، میں لوگوں کو باہم جوڑنے آیا ہوں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، طحٰہ احمد خان اور سلیم تاجک شامل تھے، ملاقات کے دوران صوبہ کی سیاسی اور معاشی صورتحال، وفاق کے زیر انتظام چلنے والے ترقیاتی منصوبوں اور کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا شہر قائد کی تعمیر اور ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، ملک کے معاشی حب کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے، یہ وقت ملک کے استحکام کیلئے باہم مل کر کام کرنے کا ہے، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھوں گا، کسی کی تنقید کی پرواہ نہیں، ایم کیو ایم کے وفد نے صوبے کی ترقی کیلئے گورنر سندھ کی کاوشوں کی تعریف کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv