تازہ تر ین

اگلے ہفتے سے سندھ میں ویلکم عمران خان مہم کا آغاز کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

لاہور: (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے سندھ میں ویلکم عمران خان مہم کا آغاز کر رہے ہیں، عمران خان کا پیغام ہے سندھ کی عوام باہر نکلے وہ آ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو آزاد کرانے کی ضرورت ہے، دونوں صوبوں کے انتخابات کے باعث دورے کی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اراکین کے استعفی بھی عمران خان کے پاس موجود ہیں، سندھ اسمبلی سے مستعفی ہو بھی جائیں تو وہ تحلیل نہیں ہوتی، استعفے دیں بھی تو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، اگلی حکومت سندھ میں پی ٹی آئی کی ہو گی، بڑے خاندانوں کے نوجوان بھی پی ٹی آئی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv