تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کراچی نے بھی مردم شماری شفاف انداز میں کرانے کا مطالبہ کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے بھی شہر قائد میں ہونے والی مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
پیپلز پارٹی کا اجلاس کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مردم شماری صاف اور شفاف انداز میں ہو تاکہ صوبے کی حقیقی آبادی سامنے آ جائے، آبادی ہی صوبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے ضروری ہے، مردم شماری کے بعد ہی حلقہ بندیاں درست بن سکتی ہیں، این ایف سی میں صوبوں کا حصہ مردم شماری پر ہی منحصر ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت تھی جس نے 2018 کی مردم شماری پر بھرپور آواز بلند کی اور ای سی سی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے آواز اٹھائی تھی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت مردم شماری کی شکایت کے اندراج کیلئے شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ مردم شماری کے عام عوام اور صوبے کے فوائد کے حوالے سے ہمیں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، گھر پر خواتین کو آگاہی کی فراہمی کیلئے پی ایس، یو سی اور وارڈز کی سطح پر کام کرنا ہوگا، صوبے کی آبادی کا درست تعین کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv