تازہ تر ین

پی ڈی ایم والوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں استعفیٰ دیں اور گھر جائیں: حماد اظہر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 11 ماہ میں سب کچھ کر کے دیکھ لیا، آپ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ایکسپورٹ تباہ ہو چکی ہے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی، تحریک انصاف نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف فراہم کیا، 5500 ارب روپے قرضوں پر سود ادا کرنا ہے، معیشت کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ہم بار بار وارننگ دیتے رہے کہ ان سے معیشت نہیں سنبھل رہی، اس سے پہلے بھی یہ معیشت کو 2 مرتبہ تباہ کر چکے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ اپنے ہی لوگوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر ہراساں کیا گیا، آج الیکشن کمیشن پوری قوم کے سامنے مذاق بن گیا ہے، عدلیہ کے اندر تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کل ہم نے ملک کے ساتھ مذاق دیکھا، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، ہم عالمی دنیا میں مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا آج ملک دیوالیہ ہونے سے بھی آگے کھڑا ہے، پی ٹی آئی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں سروے کروا کر دیکھ لیا جائے، اسحاق ڈار 4 ماہ آئی ایم ایف کو آنکھیں دیکھاتے رہے، کبھی کہتے ہیں قطر سے پیسے آنے ہیں، کہیں سے کوئی پیسے نہیں آئے، اس وقت ملک کو صاف شفاف مینڈیٹ کی ضرورت ہے، یہ گیمز کھیلنے اور ہراساں کرنے سے استحکام نہیں آئے گا۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ آج سارا ملک مایوس بیٹھا ہے، لوگوں کی مایوسی غصے میں تبدیل ہو رہی ہے، ابھی بھی ان کا خیال ہے ڈرانے دھمکانے سے کچھ ہو جائے گا، جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ غیر سنجیدہ ہیں، سننے میں آ رہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کریں گے، ملکی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور کیسز عمران خان اور شوکت ترین پر بنا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک اپنا فیصلہ کر چکا ہے، عوام کو حکمران چننے کا موقع دیا جائے، یہ گیمز ہی ہمیں یہاں تک لے آئی ہیں، ہم وارننگ دیتے رہے ہیں کہ صورتحال یہاں تک آ جائے گی، اس ملک کو کس سمت لے جایا جا رہا ہے؟، صورتحال سنگین ہے، ہر پاکستانی آج پریشان ہے اور غصے میں ہے، ان کے پاس عوام کا اعتماد نہیں، انتخاب کا نام سن کو ان کو رات نیند نہیں آتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتفاق فاؤنڈری کا ترازو نہیں جو ایک جیسا وزن کرے گا، ہم اس ملک کو الیکشن کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، ساری دنیا کو معلوم ہے پی ڈی ایم حکومت منتخب حکومت نہیں ہے، بیساکھیوں پر کھڑی ہے، اعظم نذیر تارڑ جیسے لوگوں کی بڑھکوں پر مت جائیں یہ تو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv