تازہ تر ین

پاکستان مخالف عناصر ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں سراسر غلط ہیں، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر 4 ہفتوں میں پہلے کے مقابلے میں ایک بلین ڈالر زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv